بے روزگاری کے سبب ملک میں جرائم اور بدامنی پھیل رہی ہے:دانش لامبے   نوجوانوں کو تعلیم،روزگار اور تجارت سے وابستہ کرنے کے لئےواشی میں’’اسٹار فیسٹ انڈیا‘‘ میلہ کی تیاریاں عروج پر ۔

اسٹار فاؤنڈیشن(واشی) کی جانب سے۱۶؍اپریل سے ۱۸؍اپرل ۲۰۱۸ کو مختلف نوعیت پر مشتمل ایک عظیم الشان سماجی،تعلیمی وتجارتی اور جاب میلہکا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس میں تقریبا ۲ ؍لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔اس میلے میں طلبا کو ان کے کریئر سے متعلق رہنمائی کی جائے گی۔ علاوہ ازیں اس میںمختلف عنوانات پر لکچرزاور سیمینار منعقد ہوں گے۔ساتھ ساتھ روزگار ،تجارتی نمائش،ثقافتی اور تفریحی پروگرام اورسماجی اور حکومتی نمائندوں کے مابین مثبت بحث ومباحثے کا بھی دور چلے گا۔حکومتی نمائندے اس میلہ میں سرکار کی مختلف ترقیاتی اسکیموں کو متعارف کرائیں گے۔بالخصوص معذوروں اور بیواؤں کو ملنے والی پینشن اسکیموں پر فوکس کیا جائے گا اور اس کے حصول کے طریقوں سے شرکا کو روشناس کرایا جائے گا۔

اس میلے کے روح رواں اسٹار فاؤنڈیشن کے صدر دانش لامبے ایک معروف سوشل ورکر ہیں اور ممبئی میں آر ٹی آئی اور کنزیومرس ایکٹیوسٹ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس میلہ میں کا حصہ بننے والی سماجی وتجارتی تنظیموں کو یہاں(سڈکو ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر نزد واشی ریلوے اسٹیشن) تجارتی نمائش کے لئے اسٹال مہیا کئے جائیں گے۔ جہاں سے انہیں اپنی مصنوعات فروخت کرنے اور دیگر مصنوعات کو متعارف کرانے میں آسانی ہوگی۔اسی طرح جو لوگ نئے سرے سے تجارت کے خواہش مند ہیں ان کا وہیں کاروبار سرکاری طور پررجسٹریشن کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ان افراد کو مختلف نامور تجارتی کمپنیاں اپنی ایجنسیاں بھی فراہم کریں گی۔ روزنامہ _____ اس میلہ میں اردو نیوز پارٹنر ہے۔

دانش لامبے نے بتایا کہ اس میلہ میں انہوں ممبئی کے مختلف معروف کالجوں کے پرنسپل حضرات کو مدعو کیا ہےجوانجینئرنگ،آرٹس،پالیٹیکل سائنس،کمپئوٹر انجینئرنگ،روبوٹک جیسی فیلڈ میں طلباکی کرئیر سازی میں ان رہنمائی کریں گے۔اپنی نوعیت کے اس منفردمیلہ میںملازمت سے متعلق بے روگاروں کو روزگار سے وابستہ کرنے کے لئے ریاست کی اہم پچاس کمپنیوں کو مدعو کیا گیا ہے جو دسویں سے گریجویٹ طلبا کو نوکریوں کے بہتر مواقع فراہم کریںگی،شرکا کو بتادیں کہ ان کمپنیوں کے پاس تقریباً ۱۰،ہزار سے زائد نوکریوں کی اسامیاں خالی ہیں۔میلہ میں شامل ہونے والےکچھ ادارے ایسے بھی ہیں جو طلبا کو تین یا چھ ماہ میں ان کی صلاحیت کے مطابق انہیں ہنر سکھائیں گے اور سرکاری سرٹیفکٹ دیں گے اور نوکری سے بھی منسلک کریں گے یا انہیں اپنے نجی کاروبار کھولنے میں تعاون کریں گے۔یہ خدمات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی۔
اس میلہ میں سرکاری ملازمتوں کے حصول کی مد میں بھی رہنمائی کی جائے گی اسی طرز پرمسابقاتی امتحانات ،سول سروسز امتحانات،آئی،آئی ،ٹی۔جے ای ای،نیٹ،جیسے مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے طریقے بھی بتائے جائیں گے۔اسی طرح یہاں ’’اسٹار۲۵‘‘ایڈمنسٹریٹیو مشن لانچ کیا جائے گا نیز یہاں عوامی دلچسپی کے لئے شام کو ثفاقتی اور تفریحی پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے۔اس میلہ میں ڈونیشن دینے والے کو انکم ٹیکس میں ،۸۰،جی کے تحت ٹیکس معافی کی سہولیات حاصل ہوں گی یا سی ایس آر کے فائدے حاصل ہوں گے۔میلہ میں مختلف تعلیمی ،سماجی ، سیاسی، صحافتی اور تجارتی شعبہ سے وابستہ افراد کو ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔