دین بچاو۔دیش بچاو کانفرنس کی کامیابی کےلئے استقبالیہ کمیٹی کی اہم مٹینگ۔

رپورٹ بزریعہ
محمد امین الرشید (پٹنہ)

ہوٹل موریہ پٹنہ میں دین بچاو۔دیش بچاو کانفرنس کی تاریخ ساز کامیابی ودیگر مسائل اور دشواریوں پر غوروفکر کرنے کےلئے جناب مولانا انیس الرحمن صاحب قاسمی ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کی صدارت میں دین بچاو،دیش بچاو کانفرنس کے استقبالیہ کمیٹی کی ایک اہم مٹینگ منعقد ہوئ،جس میں دانشوروں اور تمام مکاتب فکرکےرہنماوں ،دینی ملی سماجی سرکردہ شخصیتوں نے شرکت فرمائ،15اپریل کو آنے والے مہمانوں اور فرزندان توحید کوکسی طرح کی دشواریوں کاسامنانہ کرناپڑے اس کےلئے اہم فیصلے گئے۔اس موقع پر جہاں کئ اہم شخصیات نے کئ مفیدمشورے دئیے اور دین بچاو دیش بچاو کانفرنس کی کامیابی کےلئے تعاون کااعلان کیا،جمعیۃ علماءبہار کے جنرل سکریٹری جناب مولانا محمدناظم صاحب قاسمی نے بھی مفید مشورہ دیتے ہوئے کئ اہم امور کی طرف توجہ دلائ،جمعیۃ علماءبہار کے صدرمحترم جناب مولانا محمدقاسم صاحب نے اس موقع پر ہر طرح کے تعاون کی یقین دلاتے ہوئے اعلان فرمایا:کہ 15اپریل کو دین بچاو،دیش بچاو کانفرنس میں شرکت کےلئے ارریہ،پورنیہ ،کٹیہار،کشن گنج،کھگڑیا،بیگوسرائے، بھاگلپورکی طرف سے آنے والے تمام حضرات اگر جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں قیام کرناچاہیں توان کااستقبال ہے،ان کے قیام وطعام کاانتظام جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں رہے گا،اور ہر طرح کے انتظامات کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ دین بچاو،دیش بچاو کانفرنس کی مجلس استقبالیہ کے جناب مولانا محمدقاسم صاحب نائب صدر بھی ہیں،اس کانفرنس کی کامیابی کےلئے صدرمحترم کی ہدایت پر جمعیۃ علماءبہار کی ٹیم اور جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے اساتذہ بھی کوشاں اور مصروف وسرگرم عمل ہیں۔اس مٹینگ میں جناب مولانا انیس الرحمن صاحب قاسمی،جناب مولانا ابوالکلام شمسی،خورشید مدنی،مفتی ثناءالہدی قاسمی،ارشاد اللہ صاحب ،حسن احمد قادری،ڈاکٹر ریحان غنی،اعظمی باری وغیرہ موجود تھے۔