سہارنپور(احمد ضا) ملک میں جہاں آج چاروں سمت عدم رواداری کا بول بالاہے اور جگہ جگہ تشدد کے واقعات میں لگاتار اضافہ صاف نظر آرہاہے وہیں ہمارے ضلع میں سینئر آئی پی ایس افسر شرد سچان ڈی آئی جی، ببلو کمار ایس ایس پی ،پربل پرتاپ سنگھ ایس پی سٹی، مقامی ممبر اسمبلی سنجے گرگ، مسعود اختر، نریش سینی، پسپا قائد حاجی فضل الرحمان، شاذان مسعود اور شاد علیخان جیسے مہذب افراد امن اور بھائی چارے کیلئے مسلسل کانفرنس میں سرگرم نظر آتے ہیں جو ضلع کے عوام کیلئے راحت بخش عملی کارکردگی ہے! ہمارے سینئر سوشل رہبر اوصاف گڈو ( ایکسپورٹر) محمد عارف سوشل رہبر اور جاوید احمد( ووڈ کارونگ انڈسٹریز مالک) جیسے بے لوث شہری بھی آپسی بھائی چارے پر مبنی شاندار سوشل تقریبات کا انعقاد کرتے ہوئے لگاتار دورانتقریب ملک کے عوام کو اخوت اور اتحاد کاپیغام دے رہے ہیںیہاں ہندو مسلم جہاں ایک دوسرے کو بغلگیر ہوکر مبارکباد پیش کرتے ہیں وہیں مہذب سیاست داں اور اعلیٰ افسران بھی عوام کو بھائی چارے کی لذت سے روشناس کراتے ہیں جو بہترین حکمت عملی ہے! بہت سے اہم موقع پر ہمارے سینئر آئی پی ایس افسر شرد سچان ڈی آئی جی، ببلو کمار ایس ایس پی ،پربل پرتاپ سنگھ ایس پی سٹی، مقامی ممبر اسمبلی سنجے گرگ، مسعود اختر، نریش سینی، پسپا قائد حاجی فضل الرحمان، شاذان مسعود اور شاد علیخان جیسے مہذب افراد امن اور بھائی چارے پر اثر اور خوش ذائقہ الفاظ میں مہمانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایک صحت مند انسان ہی ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک کی بقاء اور سالمیت کیلئے ایک مثبت سوچ کا مظہر ہوتاہے مثبت سوچ اور فکر والا عوام ہی اپنے ملک کا اصل شہری اور ذمہ دار کہلانے کا سہی حقدار کہلاتاہے! سینئر پولیس افسر ان کا کہناہے کہ آپسی تکرار، بے وجہ کے اختلافات ،رنجشیں اور مذہبی چھینٹا کشی کسی بھی صورت قابل قبول اور ہماری طاقت کیلئے کسی بھی طرح اچھی نہی ہیں ان برائیوں اور کوتاہیوں کو اپنے دلوں سے اکھاڑ پھینکناہی اصل انسانیت اور اصل مذہبی تعلیم وتربیت ہے ہر اچھا عمل ہی ہمارے لئے طاقت کا ضامن بنتاہے، بس ہم پر لازم ہے کہ ہم آپسی بھائی چارے پر کسی بھی شکل میں اور کسی بھی مصیبت کے وقت شکن تک نہ آنے دیں کیونکہ آپسی رنجش اور آپسی حسد تباہی اور بربادی کا سبب بنتے ہیں!ایک موقع پر قابل ضلع پولیس کپتان ببلو کمارنے کہاکہ ہندو برا ہے ناہی مسلم براہے برائی تو ہمارے دلوں میں ہے اور اسی برائی کو دفن کرناہوگا تبھی یہ ملک اور سماج ترقی یافتہ کہلانیکا سہی حقدار بن پائیگا؟ مقامی ممبر اسمبلی سابق ریاستی وزیر سنجے گرگ نے اپنے بیباک لہجہ میں فرقہ پرستوں کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے فرمایاکہ ہندو مسلم اتحاد ہی نہماری طاقت اور شان ہے اگر ہم آپس میں ٹکراتے رہے تتو عالم میں مزاق کا موضوع بن جائیں گے قابل قائد بھائی سنجے گرگ نے کہاکہ ہمارا ملک مختلف مذاہب ، زبانوں اور نسلوں کی کے آپسی اتحاد کے باعث آج دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ آج لاکھ اختلافات کے بعد بھی ہم سب ایک تھے اور ایک ہی ہیں!