غمناک خبر میڈیا کا دوغلا کردار

مفتی محمد اجود اللہ صاحب پھولپوری نائب ناظم مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائمیر اعظم گڈہ یوپی
—————————————————-
آج بھی فراعین زمانہ کسی موسی کی آمد سے خوفزدہ ھیں جسکا مشاھدہ افغانستان کے شھر قندوس میں کیا جاسکتا ھے ظالم و جابر امریکہ سو سے زائد حفاظ کرام کو وحشیانہ بمباری میں شھید کردیتا ھے اور قوم کے میر و صادق چھپن ملکوں کے حکمرانوں کی زبان کینسر ذدہ ھوکے رہ جاتی ھے اپنے محلوں میں داد عیش وصول کرنے والے حکمرانوں کے دن لدنے والے ھیں حفاظ کرام کی اتنی بڑی تعداد میں بیک وقت شھادت کسی نئے انقلاب کا پیش خیمہ ھوگی
ان شاءاللہ العزیز………مغرب کی غلامی کرنے والوں کو معلوم ھونا چاھئے کہ مسلمانوں کی نسل کشی نام نہاد امن کے ٹھیکیدارو ں کا مشن ہے …!
دھشت گردی کے نام پر سب سے زیادہ دنیا میں دھشت گردی پھیلانے والے مغربی ممالک اور دنیا کے کسی بھی گوشہ میں دھشت گردانہ کاروائی پر مسلمانان ھند سے جمہوریت کی قسم دیکر احتجاج طلب کرنے والے انکی ناجائز اولادیں آج کہاں منھ چھپا کے بیٹھی ھیں….؟
کیا احتجاج صرف کافروں کے مرنے پر طلب کیا جاتا رھیگا……؟
اللہ تعالی قوم مسلم پر اپنا خاص رحم و کرم نازل فرمائے اور خواب خرگوش سے جہد مسلسل کی طرف گامزن فرمائے………آمین