* افضل پرویز قاسمی
دربھنگہ۔
جس طرح سے آزادی کے بعد سے مسلمانوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے اسی طرح سے دلتوں کو بھی ستایا جاتا رہا ہے اس لئے میں اپیل کرتا ہوں علماء، سماجی کارکنان اور سماجی تنظیم کے ذمہ داروں سے کے دلتوں کی آواز میں آواز ملائیں مذکورہ باتیں سیو لائف فاؤنڈیشن کے ڈائرکٹر شاہ عظمت اللہ ابو سعید نے پریس ریلیز میں کہا ہے ۔
اور مزید کہا کہ جس طرح سے آج بہار ،بنگال اور دیگر صوبوں میں تشدد برپا کرکے ملک کے حالات کو خراب کیا جارہا ہے یہ ہمارے عزیز ملک کیلئے خطرہ دیکھ رہا ہے مجھے ڈر لگنے لگا ہے کہ جس پالیسی پر مرکزی حکومت کام کر رہی ہے جمہوریت بچے گی یا نہیں؟
ایسا لگتا ہے کہ ہندو راشٹر بنانے کی کوشش کامیاب ہوجائے گی خاص کر میں سارے مسلم علماء سے درخواست کرتا ہوں کہ عقائد اور مسلک سے اوپر اٹھ کر صرف کلمے کی بنیاد پر اتحاد کو قائم کریں
افضل پرویز گونڈی ممبئی نے کہا کہ آج تین طلاق کو لے کر حکومت مسلمانوں کا امتحان لے رہی ہے آر ایس ایس کے مینوفیسٹو کو زمین پر اتار رہی ہے حکومت کو میں خبردار کرتا ہوں کہ مسلمان ہر چیز برداشت کر سکتا ہے لیکن شریعت میں کسی بھی طرح کہ ترمیم نہیں برداشت کرسکتا ۔
محمد ظفراللہ نے کہا کہ جس طرح سے ملک میں گنگا جمنی تہزیب کو ختم کرنا چاہ رہی ہے اس نازک موقع پر صبر اور تحمل سے کام لینے کی ضرورت ہے ۔
عبدالرقیب ندوی نے کہا کہ جس طرح سے آسنسول اور بہار میں نفرت کی آگ لگائ جارہی ہے وہ ملک کیلئے اچھا نہیں ہے ہم سب کو اتحاد قائم کرکے گاؤں سے لے کر قصبہ ، ضلع اور صوبہ میں ایک امن کمیٹی قائم کرنا ہوگا اور جس طرح سے آر ایس ایس بڑی پلاننگ کے ساتھ کام کر رہی ہے اس کے پلاننگ کو ناکام بنانے کیلئے علماء کو آگے آنا ہوگا ۔