کیجریوال نے نتن گڈکری سے  معافی مانگی

نئی دہلی ،19؍ مارچ ایک عدالت کو آج یہاں معلومات دی گئی کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کو خط لکھ کر بی جے پی لیڈر کے خلاف دیئے گئے اپنے کچھ بیانات پر افسوس ظاہر کیا ہے۔گڈکری نے کیجریوال کے خلاف ایک ہتک عزت درخواست دائر کیا ہے۔وزیر اعلی اروند کیجریوال، نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے اپنے خلاف دائر ہتک عزت کیس میں وکیل کپل سبل اور امت سبل سے بھی معافی مانگی۔ کیجریوال اور گڈکری نے آج عدالت کے سامنے مشترکہ درخواست دائر کرتے ہوئے آپ لیڈر کے خلاف دائر ہتک عزت کیس واپس لینے کی درخواست کی۔یہ درخواست ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سمر وشال کے سامنے دائر کیا گیا۔کیجریوال کے وکیل نے جج کو وہ خط سونپا جس میں آپ لیڈر نے توثیق کئے بغیر بیان دینے پر افسوس ظاہر کیا۔
سولہ مارچ کو لکھے گئے خط میں کہا گیاکہ میں نے توثیق کے بغیر کچھ بیان دیئے، ایسا لگتا ہے کہ ان بیانات نے آپ کو ٹھیسپہنچائی اور اس وجہ سے آپ نے میرے خلاف ہتک عزت کیس دائر کیا۔مجھے آپ سے ذاتی پریشانی نہیں ہے۔میں اس پر افسوس کرتا ہوں۔گڈکری نے کیجریوال کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کرکے عام آدمی پارٹی کی طرف سے تیار’ہندوستان کے سب سے بدعنوانوں‘کی فہرست میں ان کا نام شامل کرکے ان کوبدنام کیا۔