حافظِ قران جنید قتل معاملہ:سپریم کورٹ نے زیریں عدالت کے مقدمے کی سماعت پر لگائی روک سی بی اور ہریانہ سرکار سے جواب طلب کیا

نئی دہلی ،19؍ مارچ :ہریانہ کے فرید آباد میں چلتی ٹرین میں حافظِ قران جنید کے قتل کے معاملے میں سپریم کورٹ نے پیر کو زیریں عدالت میں چل رہے مقدمے کی سماعت پر روک لگا دی ہے۔ کورٹ نے اس معاملے میں سی بی آئی، ہریانہ حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جنید کے والد جلاالدین نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہریانہ پولیس نے اس معاملے میں ایک ملزم کو چھوڑ کر باقی تین ملزمان پر ہلکی دفعات لگائی ہے۔ صرف ایک ملزم پر قتل کا معاملہ بنایا ہے۔ جبکہ اس معاملے کو بڑے کرائم اور سازش کے تحت لینا چاہئے کیونکہ یہ منصوبہ بند قتل تھا۔اس معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرائی جانی چاہئے۔جنید کے والدجلال الدین نے ہریانہ ہائی کورٹ کی طرف سے اس حکم کو چیلنج کیا ہے، جس میں یہ کہتے ہوئے سی بی آئی جانچ کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی کہ یہ دکھانے کے لئے کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ہریانہ پولیس کی تحقیقات ناقص ہے۔واضح رہے کہ 2017 جون میں سیٹ کو لے کر ہوئے جھگڑے میں بلبھ گڑھ میں جنید کو قتل کر دیاگیاتھا۔اس وقت کہا گیا تھا کہ گوشت کی وجہ سے بھیڑ نے اس واردات کو انجام دیا ہے، لیکن بعد میں تحقیقات کے بعد اس کا انکشاف ہوا کہ جھگڑے کی وجہ گوشت نہیں سیٹ تھی۔