آل انڈیا سول سروسیز پاور لفٹنگ، ویٹ لفٹنگ اور بہتر جسمانی صحت ٹورنامنٹ کا انعقاد
نئی دہلی19مارچسینٹرلز سروسیز کلچر ل اینڈ اسپورٹس بورڈ( سی سی ایس سی ایس بی)گرہ کلیان کیندر، راجا بازار نزد گول مارکیٹ نئی دہلی، آل انڈیاسول سروسیز پاور لفٹنگ،ویٹ لفٹنگ اور بہترین جسمانی صحت ٹورنامنٹ 2017-18 کا انعقاد کررہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 23سے 26مارچ2018تک منعقد ہوں گے۔ٹورنامنٹ میں داخلے کی درخواست قبول کرنے کی آخری تاریخ21مارچ 2018ہے۔امید ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں پورے ملک سے تقریباً 25 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اے آئی سی ایس کے ضابطے کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں مرکزی حکومت کے غیر فوجی ملازمین اور ریاستوں کے ریگولر ملازمین حصہ لے سکتے ہیں۔ایسے ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا مقصد سرکاری ملازمین کو کھیل کود کے میدان کے علاوہ دوسرے شعبوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کرانا ہے۔ ایسے ٹورنامنٹ کے انعقاد، سرکاری ملازمین میں جسمانی صحت کے تئیں بیداری پیدا کرنے اور کھیل کود کے ذریعہ آج کی تیز رفتار زندگی میں ذہنی دباؤ اور تناؤ کو دور کرنے کے لئے خود کو تیار کرنے کی کوشش ہے۔
ں