مولانا مستقیم احسن اعظمی صاحب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے پوتے کی طبیعت ناساز دعاء صحت کی درخواست, شدید چوٹ کی وجہ سے وہ کوما میں

مولانا مستقیم احسن اعظمی صاحب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے 146146پوتے 145145 اور حاجی شمس الدین مرحوم سابق صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے نواسے146146 عمیر محمد طارق مستقیم اعظمی سلمہٗ145145 کی طبیعت ناسازہے۔ بسلسلہ علاج شہر بنگلور کے مشہور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔موصوف تعلیم کے لئے بنگلور میں مقیم تھے،جمعہ(۱۲؍فروری ۲۰۱۸ء ؁) کی شام ہاسٹل کے زینہ پرپیر پھسلنے سے سر کے پیچھے کے حصہ میں شدید چوٹ آئی اور بیہوش ہوگئے ، فوراً قریب کے دوا خانہ میں لے جایا گیا ،ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹر کے مشورہ سے شہر بنگلور کے مشہور اسپتال146146 سکرا ورلڈ ہاسپٹل 145145میں داخل کیا گیا ہے۔ڈاکٹر کے مطابق شدید چوٹ کی وجہ سے وہ کوما میں ہے،ابھی تک ہوش نہیں آیا ہے ،چیک اپ اور دواجاری ہے۔ڈاکٹروں نے اطمینان دلاتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی انشاء اللہ ہوش میں آجائیگا۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر، گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی،مفتی محمد یوسف قاسمی خازن ودیگر اراکین نے موصوف کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور جملہ متعلقین ، جمعیۃعلماء کی ذیلی یونٹوں، ائمہ مساجدو علماء کرام سے بھی دعا کی درخواست کی ہے ۔
دفتر جمعیۃعلماء مہاراشٹر