معاشرہ کی اصلاح کے لئے تعلیم بہت ضروری ہے :نگہت پروین خان
لکھنؤ !(سعید ہاشمی )
عالمی شہرت یافتہ درسگاہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤکے شعبۂ مدارس ملحقہ کے زیر نگرانی جامعہ أم المؤمنین میمونۃ الاسلامیۃ للبنات احمد نگر فیض اللہ گنج لکھنؤ میںیک روزہ فکری دعوتی ، و تربیتی پروگرام مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤکی صدارت میں منعقد ہوا،قاری نورعالم کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا،سیف الاسلام ندوی نے بارگاہ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ،ناظر شعبۂ مدارس ملحقہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ مولانا کفیل احمد ندوی نے خطاب کرتے ہوئے مدارس کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی اور استاد تفسیر مولانا سید محمد صہیب حسینی ندوی نے قرآن کی عظمت اور تفسیر قرآن کے طریقہ تدریس و تفسیر پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ یہ قرآن منزّل من اللّٰہ ہے اور پوری انسانیت کی ہدایت ورہنمائی کا ذریعہ ہے،صدر جامعہ مولانا نذرالحفیظ ازہری ندوی (عمید کلیۃ اللغہ العربیہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ) نے پہلی نشست کے صدارتی خطاب میں علوم و فنون کے طرق تدریس و تعلیم کو واضح فرمایا ۔مولانا عبد الرشید ندوی استاد دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤنے معلم کی صفات و خصوصیات اور دین کی خدمت کے میدانوں کی وضاحت فرمائی،مولانا ڈاکٹر فرمان ندوی نے زبان و ادب کی اہمیت و افادیت کے متعلق ایسی قیمتی باتیں بیان فرمائیں جو اسکی تدریس و تعلیم میں معاون ہیں،مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی نے تعلیم کی مقصد یت و افادیت اور مدارس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا حصول بہت ضروری ہے اور مقاصد زندگی کی تکمیل کے لئے تعلیم ہی اصل ہے اور اس سے ہمارا مقصد ہو کہ ہم خود تعلیم یافتہ ہوں اور دوسروں کی تعلیم و تربیت کا ذریعہ بنیں،ڈائریکٹر جامعہ نگہت پروین خان (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ) نے تیسری نشست کے صدارتی خطاب میں معاشرے و سماج میں پھیلی برائیوں اور ان کی اصلاح کی جانب توجہ دلائی ،بچیوں کی صحیح تعلیم و تربیت کے انتظام اور شریعت مطہرہ کے مطابق زندگی گزارنے پر زور دیااور کہا کہ معاشرے کی اصلاح کے لئے تعلیم بہت ضروری ہے ،اخیر میں ملک کے مختلف مدارس نسواں( ملحقہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ) سے شرکت کرنے والی معلمات نے اس تربیتی پروگرام میں اپنے تأثرات پیش کئے اور مختلف علوم و فنون کے طریقۂ تدریس و تعلیم کے متعلق سوال و جواب بھی کئے ،منیجر جامعہ امیر خالد خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،صدر جلسہ کی دعا پر اختتام ہوا اس موقع پر محمد اعظم شرقی ندوی ،مفتی محمد واجد ندوی ،محمد صابر ،محمد اسلم،اور شہر کی متعدد علمی شخصیات موجود تھیں۔