غیر قانونی طریقہ سے شراب بنانے اور بیچنے والوں پر شکنجہ! ڈی این سنگھ

سہارنپور (احمد رضا)ضلع میں کچی شراب کی نکاسی، سپلائی، ہریانہ اسٹیٹ سے اسمگلنگ کر لائی جانیوالی جانلیوا شراب پر قابو پاکر ہمارے ضلع کے عوام کو راحت اور سکون بخشنیکا جو کام کافی جدوجہد کے بعد ہمارے ضلع ایکسائز افسر ڈی این سنگھ نے چند ماہ میں کر دکھایا اسکی ہر طرح سے سراہنا کیا جانا ضروری ہے اپنی یہاں تعیناتی وقت ہی سے ضلع میں سنجیدہ اور عمدہ کارکردگی کیلئے مشہور ضلعایکسائزافسر ڈی این سنگھ نے شراب مافیاؤں، شراب کی ناجائز نکاسی کرنیوالوں اور دوسرے اسٹیٹ سے شراب لاکر یہاں فروخت کرنیوالے غیر سماجی عناصر کے خلاف ڈی این سنگھ نے جس طرح سے ایکشن پلان تیار کیا وہ امسال ہولی کے موقع پر صاف نظر آیا اس بار ضلع میں ناجائز شراب کی سپلائی اور خرید وفروخت کہیں بھی دیکھنیکو نہی ملی جس وجہ سے تیوہار کے موقع پر عوام نے راحت کی سانس لیتے ہوئے اپنے ڈی ای او ڈی این سنگھ کی خوب تعریف کی! کل دیر شام اپنے دہرادون روڑ آفس پر گفتگو کرتے ہوئے ضلع ایکسائز افسر ڈی این سنگھ نے بتایاہیکہ ہماری ٹیم نے ابھی تک ہریانہ سے آنے والی ناجائز شراب پر کافی کنٹرول کیاہے اور مقامی سطح پر بھی ناجائز شراب بنانیوالوں کو مع شراب گرفتار کر جیل بھیجا گیاہے آپنے کہاکہ ضلع کا عوام ہمارے ساتھ تعاون کر رہاہے نتیجہ کے طور پر غیر سماجی عناصر کو بھاگنے پر مجبور کر دیاگیاہے!ہولی کے موقع پر زہریلی شراب بیچنے والوں اور پینیوالوں سے ضلع ایکسائز افسر پہلے بھی کتنی ہی مرتبہ اپیل کر چکے ہیں ہیکہ آپ ناجائز شراب کا کاروبار کرنیوالوں سے ہوشیار رہیں اورتیوہار کے موقع پر بھولے بھالے انسانوں کی جانوں سے کھلواڑ متہونییں ناجائز طور سے چوری چھپے بنائی زہریلی شراب کے استعمال سے خد بھی بچیں اور دوسروں کوبھی بچائیں! ضلع کے سنجیدہ اور عمدہ کارکردگی کیلئے مشہور ضلع ایکسائزافسر آر کے سنگھ نے بتایاہیکہ ہماری ٹیم نے ابھی تک ہریانہ سے آنے والی ناجائز شراب پر کافی کنٹرول کیاہے اور ناجائز شراب بنانیوالوں کو مع شراب گرفتار کر جیل بھیجا مگر اسکے ببعد بھی شکایت ہے کہ کچھ لوگ چوری چھپے پھر اسی کام میں سرگرم ہے یہ کام جانلیوا ہے ہماری ٹیم ایسے افراد کے خلاف ایکشن لے رہی ہے! قابل افسر آر کے سنگھ نے بتایاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ ایسے ناجائز کام کرنیوالوں سے دور رہے اور اسکی اطلاع محکمہ کو دے آپنے ضلع کے عوام کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ ناجائز طور سے بکنے والی اور آبکاری محکمہ سے بغیرمنظور شدہ شراب کے کسی بھی طرح کے استعمال سے بچیں! ضلع آبکاری افسرڈی این سنگھ نے کہاکہ غیر منظور شدہ اور ناجائز شراب جانلیوا ہوسکتی ہے! فوٹو۔ ڈی این سنگھ ایکسائز افسر