جانی ومالی قربانی کے بغیر حالات میں بدلاؤ ممکن نہیں!مولانا یعقوب 

سہارنپور (احمد رضا)گزشتہ لمبے عرصہ سے لڑکیوں کو دینی اور عصری تعلیم سے فیض پہنچانے میں جہاں جامعہ الطیابات نے نمایا رول ادا کیا وہیں یہاں معارف القرآن بھی شرعی معاملات میں قوم کی بہتری کیلئے موقع موقع پر فیض اور قوم کی اصلاح کے کام انجام دینے میں مصروف رہاہیسہارنپور کے اسی معروف مدرسہ معارف القرآن آزاد کالونی مسجدِ تقویٰ میں گزشتہ روز نماز جمعہ سے قبل لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے قومی صدر مولانا محمد یعقوب بلندشہری نے کہاجانی ومالی قربانی کے بغیر حالات کی تبدیلی ممکن نہیں اور مسلمان اپنی جان و ما ل کی قربانی دئے بغیر دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل نہیں کرسکتاہے انہوں نے کہا کہ آج مسلمان اللہ کے راستے میں اپنی جان و مال خرچ نہیں کر رہاہے اوراپنے بچے و بچیوں کو دینی تعلیم سے دور رکھے ہوئے ہے جو قابل افسوس عمل ہے !اس خاص موقع پر جامعہ کے ناظم مولانامحمدیعقوب بلندشہری نے یہ بھی زور دیکر کہاکہ تعلیم ہی ترقی کا زینہ ہے کوئی بھی انسان بغیرتعلیم کے دنیاوآخرت کی بھلائیاں حاصل نہیں کرسکتاتعلیم ایسی چیز ہے کہ دنیا میں بھی عزت عطاکرتی ہے اور آخرت میں بھی حق تعالیٰ بلند درجات عطاکریں گے انہوں نے کہاکہ تعلیم سے ہی ترقی کے راستے کھلتے ہیں اس لئے حصول علم کے لئے اپنے جان ومال کی قربانی دینی چاہئے تبھی حق تعالیٰ علم نافع عطافرمائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جامعہ میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کا بھی بہترین نظم ہے !مولانا بلندشہری نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ غریب سے غریب تر مسلمان بھی اپنے بچے و بچیوں کی بیا ہ شادیوں میں بے تحاشہ فضول خرچی کرتاہے اور حق تعالیٰ کے احکامات کو توڑتاہے اور نبی پاکؐ کی سنتوں کو پامال کرتاہے جو ایک لمح�ۂ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان دنیا و آخرت کی میں کامیابی چاہتاہے تو اسے حق تعالیٰ کے احکاما ت اور نبی ؐ کی سنتوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا! مولانا یعقوب بلند شہری نے کہا کہ مسلمان اپنے بچے و بچیوں کا نکاح مساجد مدارس میں کریں اور شادی بیاہ میں خرچ ہونے والی رقم اپنے بچے و بچیوں کی اعلیٰ تعلیم میں لگائیں اور مساجد مدارس کی تعمیر میں اپنے مال کی گاڑھی کمائی خرچ کریں اور مساجد ،مدارس اورعلماء کرام سے جڑیں انہوں نے کہا کہ حق تعالیٰ کے راستے میں اپنی جان و مال زیادہ سے زیاد ہ خرچ کریں جو آدمی دنیامیں مسجد بناتاہے حق تعالیٰ جنت میں اس کے لئے محل بنا تاہے اس لئے اپنی جان ومال اللہ کے راستے میں خرچ کریں مولانا یعقوب بلند شہری نے بیباک لہجہ میں فرمایاکہ حصول علم کے لئے ہماری نیت حق تعالیٰ کی رضااوردین کی اشاعت ہونی چاہئے ناموری کے لئے یااسلئے کہ لوگ ہمیں عالم کہیں اس کی نیت نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اگرہماری رضاء الٰہی ہوگی توحق تعالیٰ علم میں خوب برکتیں عطافرمائے گااوردین کی اشاعت کا ذریعہ بھی بنے گاانہوں نے خاص طورپر طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں حق تعالیٰ سے علم نافع کے حصول کی دعاء کرنی چاہئے، اس موقع پر جامعہ کی طالبات ومعلمات کے علاوہ مولاناریاض الاسلام، مفتی مجیب الرحمن مظاہری،قاری عبدالسبحان رحمانی، قاری سعیدالظفر،قاری شاہجہاں،قاری محمدافضل ،مولانامحمداحتشام،مولانامحمدضیاء الحق، مولانامسعودالظفر،مولانامحمدسلمان، قاری محمد افضل ، سلیم آڑتی ، حافظ شاہد قریشی اور ڈاکٹر ایم .ایس تھانوی وغیر ہ کے علاوہ بڑی تعداد میں علاقائی لو گ موجود تھے!