ارون جیٹلی نے مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیےآن لائن جی پی ایف لانچ کیا

نئی دہلی یکم مارچ:
مرکزی وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے آج کہاہے کہ حکومت کاحساب کتاب گڑبڑی سے پاک ہوناچاہیے اوراس کے لیے کام کانظم و ضبط اہم ہے۔اس میں اعلیٰ سطح کی کارکردگی کی ضرورت ہے ، تاکہ حکومت کی سنجیدگی برقرار رہے۔مسٹرارون جیٹلی نے یہاں42ویں پبلک اکاؤنٹس ڈے کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے پی ایف ایم ایس کے سینٹرلائزڈ جی پی ایف ماڈیول اور پنشن سے متعلق معاملات کی الیکٹرانک پروسیسنگ کے لیے پی ایف ایم ایس کے ای پی پی ایف ماڈیول کاآغاز کیا۔