توکیاہندو،جین اورسکھوں کے ہاتھ میں کمپیوٹرنہیں ہوناچاہیے کانگریس نے قرآن اور کمپیوٹر سے متعلق مودی کے بیان کوتنگ نظری کا مظہرقراردیا
نئی دہلی یکم مارچکانگریس نے مسلم نوجوانوں کے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے میں کمپیوٹر سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کی نکتہ چینی کرتے ہوئے آج کہا کہ اس سے ان کی تنگ ذہنیت کا پتہ چلتا ہے۔کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ افسوس ناک ہے کہ مسٹر مودی مذہب کے نام پر علم اور سائنس کا تجزیہ کررہے ہیں۔کانگریس ترجمان نے سوال کیا کہ کیا ہندو جین سکھ یا عیسائی مذہب کے نوجوانوں کو کمپیوٹر کی معلومات نہیں ہونی چاہئیں۔