عالمی یوم خواتین کے موقع پر سبھی ٹول پلازہ پر خواتین ملازمین کی تقرری ہوگی

نئی دہلی یکم مارچ:نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے شہرو ں کے کم از کم قریب ترین ٹال پلازہ پر عالمی یوم خواتین کے موقع پر 8 مارچ کو ٹال وصولی کے لئے تمام خاتون ملازمین کا تقررکرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب رہا تو ملک کے تمام ٹال پلازہ پر اس کو اگلے تین ماہ کے اندر روبہ عمل لایا جائے گا۔ ٹول پلازہ کے حالات میں بہتری پیدا کرنے اور مقابلہ جاتی فضاساز گار کرنے کے مقصد سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے تمام ٹال پلازہ کی درجہ بندی ان مختلف معیارات کے مطابق کی جارہی ہے ، جوشاہراہوں کا استعمال کرنے والے صارفین سے راست طور پر متعلق ہیں ۔ جن میں ای ٹی سی اپنائی جانے ، ای ٹی سی ڈھانچہ جاتی سہولیات کے حالات ٹال پلازہ سے گزرنے کی مدت ،روڈ مارشلز کا تعین،فاسٹ ٹیگ ، فاسٹ ٹیگ نوٹس بورڈ کا تعین ،ٹال پلازہ پرمتعین عملے کا برتاؤ ، ٹال پلازہ منیجر کی دستیابی ،اطلاعاتی سائن بورڈ اور صفائی ستھرائی کی اہم اسکیم ، فرش کی صورتحال یا نوعیت ،شاہراہوں کے صارفین کے رد عمل ،صاف ستھرے لیڈیز ؍ جینٹس دویانگ ٹوائلیٹس اور قومی شاہراہوں پر سبزے کی دیکھ بھال کا رکھ رکھاؤ شامل ہے ۔