اسوۂ رسول ہاشمی ؐ کی روشنی میں کامیابیوں کی ضمانت لی جاسکتی ہے  نوجوانوں میں لبرل ازم کے فروغ کی ضرورت ہے : شاہ عبداللہ

نئی دہلی یکم مارچ : اردن کے شاہ عبداللہ دوم بن ا لحسین نے کہا کہ مذہب سب سے محبت کرنا سکھاتا ہے اور آج ایسے عناصر سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے جو دنیا کو بم اور دہشت گردی سے خوفزدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کے لیے مذہب کا استعمال کر رہے ہیں۔ شاہ عبداللہ نے کہا کہ بنیاد پرستی قابل تشویش ہے ،جبکہ انسانیت اور انسانیت ہی دنیا کی بنیاد ہے اس کے بغیر دنیا میں کوئی چیز کوئی معنی نہیں رکھتی ہے ۔ اردن کے شاہ نے کہاکہ ہم سب کا مستقبل اشتراک ہے۔ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کسی مذہب کے خلاف نہیں ہے، یہ جنگ انسانیت کو ماننے والے اعتدال پسندوں اور بنیاد پرستی کی سوچ کے درمیان ہے۔ ایسی بنیاد پرست سوچ کے لوگ نفرت اور تشددکے فروغ کا کام کرتے ہیں اور ایسی آواز کو دبانے کی ضرورت ہے۔ نریندر مودی کی موجودگی میں اسلامی وراثت کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ عبداللہ دوم بن الحسین نے کہا کہ نوجوانوں میں لبرل ازم اور سچے اقدار کے احساس کی ترقی کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا اس لئے ہے؛ کیونکہ دنیا میں ایسے عناصر ہیں جو تشدد کو فروغ دیتے ہیں اور جرائم اور دہشت گردی کو جائز تصور کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں پرامن بقائے باہمی کی روح کے فروغ سے دنیا کو ترقی دینے کی ضرورت ہے ۔ ہم پوری دنیا میں امن اور سکون کے فروغ کے حامی ہیں اور تمام مذہب کے لئے ماننے والے لوگوں کے درمیان بھائی چارے کو فروغ دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ شاہ عبداللہ نے کہا کہ رحمت اور شفقت کا پیغمبر محمدؐ کا پیغام دنیا میں کروڑوں لوگوں کے لئے رہنمائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی تعلیمات کو ترجیح دینا بہتر مستقبل کی ضمانت ہے ۔ علاوہ ازیں انہو ں نے یہ بھی کہا کہ اردن میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے لئے ایسی کوشش کی جا رہی ہیں ۔