ہولی پر ناجائز اور زہریلی شراب سے پرہیز رکھیں!ضلع آبکاری افسر
سہارنپور (احمد رضا) ہولی کے موقع پر زہریلی شراب بیچنے والوں اور پینیوالوں سے ضلع آبکاری افسر نے اپیل کی ہیکہ وہ تیوہار کے موقع پر بھولے بھالے انسانوں کی جانوں سے کھلواڑ مت کریں ناجائز طور سے چوری چھپے بنائی زہریلی شراب کے استعمال سے خد بھی بچیں اور دوسروں کوبھی بچائیں! ضلع کے سنجیدہ اور عمدہ کارکردگی کیلئے مشہور ضلع آبکاری افسر آر کے سنگھ نے بتایاہیکہ ہماری ٹیم نے ابھی تک ہریانہ سے آنے والی ناجائز شراب پر کافی کنٹرول کیاہے اور ناجائز شراب بنانیوالوں کو مع شراب گرفتار کر جیل بھیجا مگر اسکے ببعد بھی شکایت ہے کہ کچھ لوگ چوری چھپے پھر اسی کام میں سرگرم ہے یہ کام جانلیوا ہے ہماری ٹیم ایسے افراد کے خلاف ایکشن لے رہی ہے! قابل افسر آر کے سنگھ نے بتایاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ ایسے ناجائز کام کرنیوالوں سے دور رہے اور اسکی اطلاع محکمہ کو دے آپنے ضلع کے عوام کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ ناجائز طور سے بکنے والی اور آبکاری محکمہ سے بغیرمنظور شدہ شراب کے کسی بھی طرح کے استعمال سے بچیں! ضلع آبکاری افسرآر کے سنگھ نے کہاکہ غیر منظور شدہ اور ناجائز شراب جانلیوا ہوسکتی ہے!