ہولی دہن سڑکوں پر نہی ہوگا! نظم ونسق پر ہماری کڑی نگاہ! پر مود کمار پانڈے

سہارنپور (احمد رضا) قابل کمشنر دیپک اگروال ، کلکٹر پرمود پانڈے اور ایس ایس پی ببلو کمار نے ضلع کے عوام کو ہولی کے موقع پر پرامن رہکر ہولی منا نیکی اپیل کی وہیں اپنے عوام کو ہولی کے خاص موقع پر دلی مبارکباد بھی پیش کی ہے، اس موقع پر حفاظتی نظریہ سے قابل کلکٹر نے عوام سے گزارش کی کہ ہولی کا دہن سڑکوں پر نہی کیا جانا چاہئے کلکٹر نے کہاکہ انتظامیہ لاء اینڈ آڈر کے قیام کیلئے کافی چوکسی برت رہاہے کوئی بھی زور زبردستی یا لاپرواہی کسی بھی صورت برداشت نہی کیجائیگی ؟قابل کمشنر دیپک اگروال اور کلکٹر پرمود کمار پانڈے نیکہاہیکہ ریاستی حکومت تو صرف نظم ونسق کیلئے ہدایت ہی جاری کر سکتی ہے یہ ذمہ داری ہے مقامی انتظامیہ کی کہ وہ سرکار کی ہدایت پر عمل کرے اسلئے کوئی بھی نازیبا حرکت ہم کسی بھی صورت برداشت نہی کریں گے، قابل کلکٹر پرمود کمار نے کہاکہ آپ ہولی کا تیوہار مل جل کر ہمیشہ کی طرح منائیں انتظامیہ آپکے ساتھ ہے مگر غیر مناست حرکات برداشت نہ ہوگیں! کلکٹر پرمود کمار پانڈے نیسبھی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نظم ونسق اور ترقی یاتی کاموں میں کوالٹی اور شفافیت کے ساتھ ساتھ عوام کی شکایتوں کا ازالہ بھی بیحد ضروری ہے اگر ہم لوگوں کے رہتے ہوئے بھی دور دراز سے آنے والے عوام کی شکایتوں کو نہیں سنا اور دیکھا گیا تو یہ افسوس کا مقا م ہوگا ۔ آپنے کہاکہ صوبا ئی سرکارکی ہدایت کے بعد یہ واضع ہوجاتا ہے کہ صوبائی سرکار عوام کی شکایتوں کا موقع پر ازالہ چاہتی ہے اسلئے آپ سب کے لئے ضروری ہے کہ آپ آنے والی شکایتوں کا ازالہ وقت پر اور صحیح طور پر کریں اور حالات پر کڑی نظر رکھیں قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کسی بھی طرح سے نرمی نہی برتی جائے آپنے پولیس کو بھی سرگرم رہتے ہوئے چوکننا بنے رہنے کی سخت ہدایت دی!