امام باڑہ میونسپل سیکنڈری اسکول ، ممبئی کا سالانہ جلسہ
امام باڑہ میونسپل سیکنڈری اسکول ، ممبئی میں مورخہ۲۱ فروری ۲۰۱۸ ء کو تقسیم انعامات اور الودائی تقریب محترمہ نسرین آرزو باجی (بیٹ آفیسر۔ سیکنڈری) اور جاوید جنیجا (کارپوریٹر)مہمان خصوصی کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ہشتم جماعت کے طالب علم شیخ سمیرکی قرات سے آغاز ہوا۔ اس کے بعد نہم کی شبینہ چودھری نے اپنی دلکش آواز میں نعت پیش کی۔ پروگرام کے اغراض و مقاصد نہم کی شازیہ انصاری نے بتائے۔ اسکول کے ہیڈماسٹر جناب احمد شاہ سر نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ دیگر مہمانان فرید احمد صاحب، شاہانہ مس، ندیم سر،الیاس سر، اکرم سر، مدبر سر، مجیب سر، شاہین مس، کا بھی گلوں کے ذریعے استقبال کیا گیا ۔بعد میں دیگر طالبات نے حب الوطنی پر ایک گیت پیش کیا۔ طلبہ و طالبات نے قوالی پیش کر کے شرکاء کی دادوتحسین حاصل کیں۔ طالبات نے مختلف ثقافتی اور تعلیمی پروگرامس پیش کیے۔۔تھگتا (تلوار بازی) امام باڑہ سیکنڈری اسکول کے نہم جماعت کے طلبہ نے ۸ (آٹھ) میڈل حاصل کیے۔ جس میں ایک گولڈ میڈل، دو سلور میڈل اور پانچ برانز میڈل شامل ہیں ۔تھگتا میں کامیاب ہوئے طلبہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ہفتم جماعت کی طالبات نے بیٹی بچاؤ،بیٹی پڑھاؤ پر بہترین ڈرامہ پیش کیا۔ نہم جماعت کی طالبات نے تکذیب مٹانے والے ہم ۔۔ اس ترانے کو پیش کیا۔ نہم جماعت کے طلبہ نے حب الوطنی پر مبنی گیت سے سامیعن کی داد و تحسین لوٹی۔سائن میں ہوئے کھیلوں کے مقابلوں میں اسکول کے طلبہ و طالبات نے کبڈی ، کھو کھو اور والی بال میں شاندار مظاہرہ کیا۔ ان تمام طلبہ و طالبات کو بھی انعامات دیے گئے۔
دہم جماعت کی طالبات ادریسی ہمیرہ اور انیسا نے اپنے پنجم جماعت سے لیکر دہم جماعت تک کے تاثرات بیان کیے۔ امام باڑہ پرائمری اسکول کے طلبہ و طالبات نے بیٹی کی تعلیم پر ایک بہترین ڈرامہ پیش کیا۔
مہمانان کے ہاتھوں مختلف مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو انعامات سے نوازہ گیا۔ نہم جماعت کے طلبہ نے دہم جماعت کی طالبات کے لئے الوداعی گیت پیش کیا۔ جن طالبات نے کھیلوں اور دوسرے مقابلوں میں اول ، دوم اور سوم مقام حاصل کیاانھیں مہمانان کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔تھگتا میں کامیاب ہوئے طلبہ کو مجیب سر کے ہاتھ سے انعام دیا گیا۔ تما م انعام یافتگان طلبہ و طالبات کو سرٹیفیکیٹ بھی دیے گیے۔ وسیم سر کو سالانہ جلسے کی تیاری کی وجہ سے ٹراٖفی سے نوازہ گیا۔ عمران سر کو دہم جماعت کی سرگرمیوں کی وجہ سے ٹرافی دی گئی۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر جناب احمد شاہ سر کو گزشتہ دنوں بی۔ایم۔سی۔ کی جانب سے بیسٹ ٹیچر کا انعام ملا تھا۔ ان کی حوصلہ افزائی سیکنڈری کی بی۔او۔ محترمہ نسرین آرزو صاحبہ نے شال دی کر کی۔
جاوید جنیجا (کارپوریٹر) کے ہاتھوں سے اسکول کے معلم محمد اسلم سر کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ اور ان کو گذشتہ سال کی تعلیمی نتائج پر ٹرافی دی گئی۔ اسکول کی سینئر ٹیچر سیعدہ مقادم کو اسکول میں انکی خدمات کی وجہ سے لائف ٹائم ایوارڈ جناب جاوید جینجا صاحب نے ٹرافی دی ۔
سال گزشتہ SSCمیں اول مقام حاصل کرنے والی طالبہ کوامین پٹیل صاحب (ممبر اسمبلی) کی جانب سے انعام دے کر حوصلہ افزائی کی گیا۔ ممبر اسمبلی کی غیر موجودگی میں یہ انعام جناب جاوید جنیجا صاحب نے دیا۔ آخر میں مہمان خصوصی جناب جاوید صاحب نے طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور اپنے زریں خیالات کا اظہارکیا۔ نادرہ مس نے پروگرام کی بہترین نظامت ادا کی اور ان کا ساتھ دیا نہم جماعت کی شیخ شبنم نے۔انجم مس نے انعامات کی تقسیم میں اہم رول ادا کیا۔ جبکہ روبینہ مس اور اسلم سرنے نظم ضبط میں تعاون کیا۔عائشہ بائی ٹرسٹ کی معلمات اور کورڈینٹر نے بھی مدد کیں۔ صدر مدرس نے رسم شکریہ اد اکیا۔ اور پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔ پروگرام کے اختتام پر تمام طلبہ و طالبات کے طعام کا نظم اسکول کی جانب سے کی گیا۔