حکومتی فلاحی اسکیموں کے تئیں عوام میں بیداری ضروری :رفعت فاطمہ  کانگریس کی عوامی رائے کی جانب سے حسین آباد میں مقیم ضرورتمندوں سے ملاقات ،بچوں کی تعلیم پر زور 

لکھنؤ (سعید ہاشمی)
حکومت کی جانب سے چلائی جارہی فلاحی اسکیموں سے مستحقین طبقہ تک رسائی کیلئے ضروری ہے کہ عوامی نمائندگان اور سماجی تنظیمیں اپنا انسانی فریضہ سمجھ کر پورا کریں اور سرکار کی جانب سے اقلیتی طبقہ کیلئے چلائی جارہی فلاحی اسکیموں سے فائدہ پہنچانے کیلئے ہماری ذمہ داری ہے کہ تعلیم سے دور اورمفلسی کی زندگی گذر بسر کر رہے پسماندہ طبقات کے مسائل کو دور کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے چلائی جارہی فلاحی اسکیموں کے تئیں عوام میں بیداری لائیں ۔مذکورہ خیالات کا اظہارسینئر سماجی کارکن رفعت فاطمہ جنرل سکریٹری عوامی رائے کانگریس نے کیا ۔وہ کانگریس پارٹی کے شعب�ۂ عوامی رائے کی جانب سے شہر کے حسین آباد کے پسماندہ علاقوں کا دورہ کیا اور محلہ محکمہ فلاح و بہبود کی جانب سے غریبوں اور ضرورت مندوں کے تحت چلائی جارہی اسکیموں کی جانکاری دی اور بیوہ پنشن ،راشن کارڈ ،اور دیگر فلاحی اسکیموں کے تئیں خواتین میں بیداری پیدا کی اور عوامی رائے کانگریس کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ رفعت فاطمہ نے کہا کہ خواتین سے ملاقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جو بیوہ اور انکے شوہر کئی سالوں پہلے انتقال کرگئے ہیں وہ ابھی تک پنشن سہولیات سے محروم ہیں اور بالخصوص غربت اور مفلسی کے سبب انکے بچے تعلیم سے دور ہیں انکی دادرسی کیلئے بساط بھر تعاون اور کوشش کر رہی ہے اور حکومت کی جانب سے چلائی جارہی اسکیموں سے ضرورت مندوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے ہم فکر مند ہیں جس کے لئے ضرورت مندوں کو فارم و غیرہ بھرائے جارہے ہیں ۔رفعت فاطمہ نے کہا کہ سماجی تنظیموں کو چاہئے کہ وہ اس جانب خاص طور پر توجہ دے اور تعلیم اور معاشی حالت کیسے درست ہو پسماندہ طبقہ میں بیداری مہم چلائے ۔
اس دوران روبینہ ،زینت ،سحرسمیت محلہ کی سرکردہ خواتین موجود رہیں ۔